اور_نیل_بہتا_رہا عنایت_اللہ_التمش قسط_نمبر56
صبح طلوع ہوئی تو دو ملازم آئےانہوں نے اسطافت کے غسل کا انتظام کیا ،اور دونوں اس وقت تک حاضری میں کھڑے رہے جب اسطافت غسل کرکے اور کپڑے پہن کر تیار ہوگیا، پھر اس کےلیے بڑا ہی پرتکلف اور مرغن ناشتہ آیا۔ وہ ناشتے سے فارغ ہوا ہی تھا کہ بوڑھا پادری میزبان بزرگ کے ساتھ آگیا، انہوں نے اسطافت کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا جیسے وہ کوئی بہت ہی اونچی شخصیت ہو۔ خوشامدانہ لہجےاور انداز میں اس سے پوچھا کہ رات کیسی گزری اور اسے تکلیف یا بےآرامی تو نہیں ہوئی۔ اسطافت پر ابھی تک کرسٹی کے حسن اور اس کی دوشیزگی کا خمار طاری تھا، دونوں بوڑھوں نے باتوں باتوں میں وہی بات چھیڑ دی جو گزشتہ رات انہوں نے اسطافت کے ساتھ کی تھی، وہ اسی پر زور دے رہے تھے کہ اب مصر میں عیسائیت کا راج ہوگا ۔ اسطافت کی جذباتی اور ذہنی حالت ایسی ہوگئی تھی جیسے اسے دنیا سے کوئی دلچسپی ہی نہیں رہی تھی، گزشتہ رات کرسٹی نے اس کے ساتھ یہی باتیں کی تھیں ،جو اس کےذہن میں گونج رہی تھی اور وہ اپنے وجود میں انتقام کی تپش محسوس کر رہا تھا۔ میں نے کچھ فیصلے اور کچھ ارادے کر لئے ہیں ۔۔۔اسطافت نے پر عزم لہجے میں کہا۔۔۔ میں یسوع مسیح کے مقدس نام پر مسل...