Posts

Kinemaster Pro without watermark

Image
What Is Kinemaster This is an expert Best android video proofreader that upholds multi-facet video, picture, and content editing with the specialty of cutting and managing. You can have multi-track sound, volume envelope control, 3D changes, Chroma key, and so forth with practically no watermark. For Android clients, the KineMaster Star application is a main expert video supervisor. Different layers of video clasps can be cut, managed, and altered precisely and immediately alter text, photographs, and sound records. There are three dimensional change choices for the Kinemaster application apk, volume control apparatuses, LUT channels, and significantly more. With its large number of devices and choices, the application is available to new editors as well as experts. On their telephones, clients have a lot of command over the altering system. For explicit errands like drawing on recordings and making a storyboard, you could utilize the KineMaster application. The KineMaster is an ideal ...

Pakistan Plans to Launch 5G in 3 Cities by 2023

Image
An official document of the Ministry of Information and Telecommunication (MOITT) has detailed that the government is planning to launch 5G in Pakistan by 2023. The launch will start with the three big cities of the country including Islamabad, Karachi, and Lahore However, don’t get too excited just yet, as the government predicts that only 4% of Pakistan’s total population will have access to 5G technology by 2025, and 65% of people will be using 4G by then. According to the document, the Global System of Mobile Communications (GSMA) had projected that more than half of Pakistan’s population will be using 4G by the end of 2022. These predictions turned out to be true, but this is still three years behind the rest of the world. 4G adoption rates have been significantly slower than the rest of the world, but the growth is expected to increase over the upcoming years. 5G will start rolling out in 2023 in Pakistan, but it will account for a very small amount of connections in the...

اور_نیل_بہتا_رہا عنایت_اللہ_التمش آخری قِسط

Image
  عمرو بن عاص نےانہیں بتایاکہ دین اسلام توہم پرستی اور بت پرستی کو ختم کرنے کے لیے اللہ نے اتارا ہے، عبادت اسی ایک اللہ کی کی جاتی ہے جس کے حکم سے دریا بہہ رہے ہیں اور دریاؤں کی روانی کو کوئی روک نہیں سکتا ۔ عمرو بن عاص نے انہیں یہ بھی کہا کہ وہ عیسائی ہیں، لیکن یہ نہیں جانتے کہ عیسائیت میں بھی توہم پرستی گناہ ہے ، لیکن یہ رسم ان لوگوں کے دلوں میں اتنی گہری اتری ہوئی تھی کہ وہ اس کے خلاف کوئی بات کوئی دلیل تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں تھے۔ امیر مصر!،،،،، وفد کے ایک آدمی نے کہا۔۔۔ اگر آپ نے ہمیں یہ رسم ادا کرنے کی اجازت نہ دیں تو ہم یہاں سے نقل مکانی کر جائیں گے، کیونکہ نیل کو اس کی دلہن نہ دینے سے نیل اپنا بہاؤ روک دے گا، ہم قحط سالی برداشت نہیں کر سکیں گے، عید صلیب کو صرف دو مہینے باقی ہیں۔ عمرو بن عاص ایسا کر سکتے تھے کہ سختی سے حکم دیتے کہ وہ ایسی خرافات کی اجازت نہیں دے سکتے، لیکن انہوں نےبہتر یہ سمجھا کہ ان لوگوں کو کسی ایسےطریقے سے اس توہم پرستی سے ہٹایا جائے کہ ان کے جذبات کو ٹھیس بھی نہ پہنچے اور یہ راہ راست پر آجائیں، انہوں نے ان لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے امیرالمومنین سے پوچھ ...

اور_نیل_بہتا_رہا عنایت_اللہ_التمش قسط_نمبر64 (سیکنڈ لاسٹ)

Image
 اُن سے وہ سالاروں اور مجاہدین کی اخلاقی تخریب کاری کروانا چاہتا تھا ساتھ یہ بھی کہ ہر لڑکی ایسا موقعہ پیدا کر کے ایک ایک سالار کو قتل کردے ، قیرس کی زیادہ دلچسپی عمرو بن عاص کے قتل میں تھی، اس کا یہ حربہ بھی ناکام ہوا جا رہا تھا۔ آج کے روم کے ایک تاریخ نویس مائیکل کڈ سکیپ اور مصری مبصر اور وقائع نگار آذر سطوت نے یہ واقعہ تفصیل سے لکھا ہے اور مستند مورخوں کے حوالے دیے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ قیرس کو توقع نہیں تھی کہ مسلمان اسکندریہ اتنی جلدی فتح کرلیں گے، اسے غالباً یہ توقع بھی تھی کہ مسلمان اسکندریہ فتح کر ہی نہیں سکیں گے، وہ سوچ رہا تھا کہ ان لڑکیوں میں سے تین چار کو باہر نکال دے اور وہ کسی طرح سپہ سالار عمرو بن عاص اور دوسرے سالاروں تک پہنچیں اور مظلومیت کی کیا کیا کہانیاں سنا کر ان سالاروں کی ہمدردیاں حاصل کریں۔ یہ اسے یقین تھا کہ جو لڑکی جس سالار کے خیمے میں داخل ہوگی اسے وہ اپنے جال میں لے لے گی اور اپنا کام کر گزرے گی۔ قیرس سوچتا ہی رہ گیا اور مجاہدین اسلام اس طرح اسکندریہ کے اندر نظر آنے لگے جیسے زمین میں سے ابھرے ہوئے ہوں، قیرس کا یہ حربہ دھرا رہ گیا اور مجاہدین شہر میں د...

اور_نیل_بہتا_رہا عنایت_اللہ_التمش قسط_نمبر63

Image
  مجاہدین نے اسکندریہ پر پہلی جو یلغار کی تھی، اور سپہ سالار عمرو بن عاص جنگی قیدی ہوتے ہوتے بچے اور اپنے تین ساتھیوں سمیت قلعے سے نکل آئے تھے۔ اس سے تیسرے یا چوتھے دن اسکندریہ پر بڑی ہی زوردار یلغار کی گئی، عمرو بن عاص نے سالاروں کےساتھ مل کر اس یلغار کا پلان تیار کر لیا تھا۔ امیرالمومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے پیغام میں خاص طور پر لکھا تھا کہ میرے بھیجے ہوئے چاروں سالاروں کو لشکر کے آگے رکھنا،ان سالاروں کے نام پہلے آچکے ہیں، عمرو بن عاص نے ان چاروں کو آگے رکھا سارے لشکر کو معلوم تھا کہ ان دیواروں سے منجنیقوں سے سنگ باری بھی ہوگی ،اور بے پناہ تیر آئیں گے، عمرو بن عاص نے اپنے تیرانداز دستے کو آگے بھیج دیا کہ وہ بڑی ہی تیزی سے دیوار پر تیر پھینکتے رہیں، ان تیر اندازوں میں سے کچھ قریبی درختوں پر چڑھ گئے یہاں سے ان کے تیر زیادہ کارگر ہو سکتے تھے۔ اس انتظام کے باوجود عمرو بن عاص نے لشکر سے کہہ دیا تھا کہ مجاہدین کو سنگ باری اور تیروں کی بوچھاڑوں میں سے گزرنا پڑے گا، اور جان قربان کرنا ہوگی، لشکر کا ہر مجاہد اس قربانی کے لئے تیار تھا۔ جب پورا لشکر آگے بڑھا تو دیوار سے سنگ ب...

اور_نیل_بہتا_رہا عنایت_اللہ_التمش قسط_نمبر62

Image
   اس خونریز معرکے میں جو لڑا جاچکا تھا مجاہدین نے چند ایک رومی فوجیوں کو پکڑ لیا اور ساتھ لے آئے تھے، جنگی قیدیوں سے عموماً ان کی فوج کے متعلق معلومات لی جاتی تھیں ،ان سے بھی پوچھا جانے لگا کہ اسکندریہ کے اندر کی کیفیت کیا ہے، اور بزنطیہ کی کیا خبر ہے وغیرہ۔ معلوم ہوا کہ ان جنگی قیدیوں میں ایک ذرا اونچے عہدے کا فوجی ہے جس کا تعلق شاہی خاندان کے ساتھ ہے ۔ عمرو بن عاص نے اسے اپنے پاس بلایا۔ اس رومی عہدے دار نے پہلی خبر یہ سنائی کے بزنطیہ میں مرتینا قتل کردی گئی ہے، اور وہاں شاہی محل کی صورتحال ایسی ہوگئی ہےکہ سوچا بھی نہیں جاسکتا کہ وہاں سےکمک آئےگی،رومی نے اسکندریہ کے اندر کی بھی کچھ باتیں بتائیں جو عمرو بن عاص کے لیے سود مند ہوسکتی تھی۔ انھیں سب سے زیادہ اطمینان تو یہ سن کر ہوا کہ بزنطیہ کے شاہی محل کی صورتحال آپس کےخون خرابے تک پہنچ گئی ہے اور وہاں سے اسکندریہ والوں کو کوئی مدد اور کمک نہیں ملے گی۔ اللہ فتح انہیں عطا فرمایا کرتا ہے جن کا کردار اور ایمان پختہ ہو، اور جن کے ارادے اور جن کی نیت صاف اور نیک ہوں، اور ان کے سامنے کوئی ایسا مقصد ہو جو اللہ کو عزیز ہو۔ فتوحات فوجوں ...

اور_نیل_بہتا_رہا عنایت_اللہ_التمش قسط_نمبر61

Image
  اختمون نے اپنےساتھی سےکہا کہ نکالو خنجر دیکھتے کیا ہو، اس کا ساتھی اپنے کپڑوں کے اندر سے خنجر نکالنے لگا تو خیمے کے باہر کھڑا محافظ بڑی تیزی سے خیمے میں داخل ہوا اس کے ہاتھ میں ننگی تلوار تھی وہ اس قدر پھرتیلا تھا کہ خیمے کے دروازے میں نظر آیا اور دوسرے لمحے اس کی تلوار کی نوک اختمون کے ساتھی کے سینے میں چبھ رہی تھی، محافظ نے اسے خنجر پھینک دینے کو کہا، تو اس نے بڑے اطمینان سے خنجر پھینک دیا۔ سپہ سالار عمرو بن عاص نے شاید کوئی آواز پہلے ہی مقرر کر رکھی تھی جو انہوں نے منہ سے نکالی تو محافظ جو اسی آواز کے انتظار میں تھا کمان سے نکلے ہوئے تیر کی طرح خیمے میں آیا اور اس شخص کو اپنے قابو میں لے کر اسے نہتا کر دیا ،اختمون عمرو بن عاص کے قابو میں تھا۔ ان کا تیسرا ساتھی جو باہر کھڑا تھا اسے ابھی معلوم نہیں ہو سکا تھا کہ خیمے کے اندر کیا ہو رہا ہے یہ دیکھنے کے لئے وہ خیمے کی طرف چلا تو دو محافظ مجاہدین نے پیچھے سے آ کر اسے دبوچ لیا ،مجاہدین کے لشکر کے سپہ سالار کو قتل کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، کرسٹی نے ان تینوں کو پھنسانے کے لیے بڑا ہی خوبصورت پھندہ تیار کیا تھا، اور اللہ تعالی ن...